Daily Mashriq


NA-60 میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ برقرار، شیخ رشید کی درخواست مسترد

NA-60 میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ برقرار، شیخ رشید کی درخواست مسترد

ایوب ڈیسک:قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 کے انتخابات ملتوی کیے جانے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے مسترد کردی۔

دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ منشیات کے مقدمے میں سزا پانے والے امیدوار کی وجہ سے سات لاکھ ووٹرز کو حق رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ انتخابات کے تمام انتظامات مکمل ہیں، عدالت الیکشن کمیشن کو 25 جولائی کو شیڈول کے مطابق پولنگ کا حکم دے۔

مسلم لیگ (ن) کے وکیل سجاد اکبر عباسی نے کہا کہ حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد ن لیگ کو متبادل امیدوار لانے کی اجازت ہونی چاہیے، نون لیگ کو ووٹ دینے کے خواہشمند ووٹرز کے پاس کوئی آپشن نہ ہونا شفاف الیکشن کے منافی ہے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے نااہل امیدوار کا نام بیلٹ پیپر پر چھپ چکا ہے، ایک دن میں نئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی ممکن نہیں ہے۔

کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس مجاحد مستقیم احمد نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے شیخ رشید کی درخواست مستردکری۔

متعلقہ خبریں