Daily Mashriq


عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،جمہوریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، چیف جسٹس

عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،جمہوریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، چیف جسٹس

ویب ڈیسک:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اللہ کرے الیکشن کے نتیجے میں اس ملک کو ایماندار وزیراعظم نصیب ہو۔

لاہور میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ جب عہدہ سنبھالا تو بچوں کا دودھ تک خالص نہیں مل رہا تھا، بنیادی حقوق جیسے ایکٹوازم کا حامی نہیں تھا لیکن خلا پر کرنے کے لیے جوڈیشل ایکٹوازم کی طرف آنا پڑا، بچوں کے دودھ اور کمی کی قلت سے کام شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے بغیر کوئی زندگی نہیں اور ڈیم کسی سازش کے تحت بننے نہیں دیا گیا، چین کے ساتھ مل کرکام ہو رہا ہے کہ ہوا سے بھی پانی حاصل کیا جا سکے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ایسی باتیں کی جاتی ہیں جس سے اسے قابو میں کیا جاسکے جب کہ میں نے وعدہ کیا تھا جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دوں گا اور الیکشن ہوں گے اب الیکشن ہو رہے ہیں، یہ ہے  عدلیہ کی طاقت، اسٹیٹس اور پوزیشن جب کہ عدلیہ کی طاقت سے آئین اور جمہوریت ملک میں قائم رہے گی۔

 چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش کی انصاف لفظی نہ ہو بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، میں چھوٹا انسان ہوں مجھ میں تکبر نام کی کوئی چیز نہیں، دعا گو ہوں اللہ تعالیٰ اس قوم کو ایک اچھا لیڈر عطا فرما ئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس پہلی بار خاتون جج محترمہ طاہرہ صفدر ہوں گی۔

متعلقہ خبریں