Daily Mashriq

منی لانڈرنگ کیس:فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

منی لانڈرنگ کیس:فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

ویب ڈیسک:سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ نے پی پی رہنما فریال تالپور کی منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ نے پی پی پی رہنما فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر فریال تالپور کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ 21 جولائی کو ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دے کر مقدمہ درج کیا گیا ہے، عام انتخابات سے قبل یہ مقدمہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے لہذا 15 دن کی ضمانت دی جائے۔

عدالت نے موقف سننے کے بعد 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 6 روز کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

 واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں