Daily Mashriq

خیبر پختونخوا اسمبلی، سرکاری ملازمین 63 سال میں ریٹائر ہوں گے، بل منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی، سرکاری ملازمین 63 سال میں ریٹائر ہوں گے، بل منظور

پشاور:  خیبر پختونخوا اسمبلی نے سرکاری ملازمین کی رٹائرمنٹ کی عمر کو 60 سے بڑھا کر 63 سال کرنے سے متعلق بل کی منظوری دے دی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی نے سرکاری ملازمین کے لیے رٹائرمنٹ کی عمر کو بڑھا کر 63 سال کرنے کے علاوہ ملازمین کے لیے اپنے طور پر رٹائرمنٹ کی عمر کو بھی بڑھا کر55 سال کر دیاگیاہے جو اس سے قبل 45 سال تھی۔

اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تینوں ترامیم کو حکومتی اکثریت نے مسترد کردیا جس پر اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی جس سے بل متفقہ کے بجائے کثرت رائے سے منظور ہوا، اپوزیشن نے بل منظوری کے خلاف ایوان سے واک آئوٹ بھی کیا۔

اسمبلی نے پشاور سے لاہور اور لاہور سے پشاور روزانہ کی بنیاد پر ایک پرواز شروع کرنے اورپلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی سمیت مختلف قراردادیں بھی منظور کیں جبکہ اسمبلی میں اقلیتی کاکس کے قیام کی قرارداد کو روک لیا گیا جس کی منظوری نہ ہوسکی۔

متعلقہ خبریں