Daily Mashriq


تیونس کو بیلجیئم کے ہاتھوں دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست

تیونس کو بیلجیئم کے ہاتھوں دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست

ویب ڈیسک:بیلجیم نے تیونس کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کرعالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، آج کا دوسرامیچ کوریا اور میکسیکو کے مابین جبکہ رات گیارہ بجے جرمنی اور سویڈن آمنے سامنے ہوں گے۔

فٹبال ورلڈ کپ میں بیلجیم نے  تیونس کی ٹیم کو بڑے مارجن سے ہرا دیا اور پانچ کے مقابلے میں دو گول سے میچ جیت لیا،بیلجیئم کو پہلے ہاف میں تین ایک سے برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں بھی بیلجیم کی ٹیم چھائی رہی اور مزید دو گول کر کے نہ صرف میچ پانچ دو سے اپنے نام کیا، بلکہ ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔فیفا ورلڈ کپ میں آج کا دوسرا میچ کوریا اور میکسیو کے درمیان جبکہ رات گیارہ بجے جرمنی کو سویڈن کا چیلنج درپیش ہو گا۔ ٹرافی کی دوڑ میں شامل رہنے کے لئے دفاعی چیمپئن جرمنی کو سویڈن کے خلاف لازمی فتح درکار ہے ۔

متعلقہ خبریں