Daily Mashriq


ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں چار صفر سے شکست

ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں چار صفر سے شکست

ویب ڈیسک:ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت سے چار صفر کی شکست سے دوچار ہوگیا۔

نیدر لینڈز میں شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا افتتاحی مقابلہ ہوا، پہلے کوارٹر میں کوئی گول نہ ہو سکا، دوسرے کوارٹر میں بلیو شرٹس نے فیلڈ گول کر کے شاہینوں کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل کر لی، رامن دیپ سنگھ نے گول اسکور کیا، گرین شرٹس کی طرف سے لاکھ کوشش کے باوجود حساب برابر نہ ہو سکا، الٹا چوتھے کوارٹر میں دلپریت سنگھ کے گول نے برتری ڈبل کر دی۔

کھیل کی آخری لمحات میں مندیپ سنگھ نے تیسرااورللیت نے چوتھا گول اسکور کر دیا۔ 

متعلقہ خبریں