Daily Mashriq


چودھری نثار کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کا امیدوارہوگا یا نہیں؟حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے

چودھری نثار کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کا امیدوارہوگا یا نہیں؟حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کا چودھری نثار کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ، کیا چودھری نثار کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملے گا؟ لیگی قیادت اب تک حتمی فیصلہ نہ کرسکی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے چودھری نثار کو ابھی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم چودھری نثار کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کا امیدوار کھڑا نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ چودھری نثار قومی اسمبلی کے دو اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

دوسری طرف راولپنڈی میں اپنے حلقہ کے علاقے چونترہ میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ مجھ پر کوئی مشکل وقت نہیں ہے، عوام ساتھ ہیں، کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ 34 سال علاقے کی خدمت کی، ساتھ دینے پر عوام کا شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے25 جولائی کوآپ سیاسی مسافروں کوبے یارومددگارروانہ کریں گے، پچھلی دفعہ ایک لاکھ 38 ہزاراس دفعہ ایک لاکھ72 ہزارووٹوں سے جیتوں گا۔

متعلقہ خبریں