Daily Mashriq


مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے چند اہم حلقوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور سے مریم نواز الیکشن لڑیں گی، این اے 124 سے حمزہ شہباز کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، این اے 131 سے سعد رفیق الیکشن میں حصہ لیں گے، این اے 108 سے عابد شیر علی کو شیر کا نشان مل گیا ہے۔

ن لیگ نے این اے 106 سے رانا ثنااللہ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، این اے 73 سے خواجہ محمد آصف الیکشن لڑیں گے جب کہ این اے 78 میں احسن اقبال اور این اے 81 میں خرم دستگیر ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگ میں کھینچا تانی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے شہبازشریف نے پارٹی رفقاء سے ملاقات میں اہم مشاورت کی ۔لاہورمیں ہونےوالی ملاقات میں پارٹی رہنماؤں نےشہبازشریف کوٹکٹوں کےفوری اعلان کا مشورہ دیا۔ قائدین کے مطابق ٹکٹوں کےاعلان میں تاخیرسےغیرمتنازع نشستوں پربھی اعتراضات اٹھ رہےہیں ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تمام ٹکٹوں کا باقاعدہ اعلان آج مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاونٹ سے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں