Daily Mashriq


ہر سوموٹو کے پیچھے کا مقصد مسئلے کی طرف توجہ دلانا ہوتی ہے،چیف جسٹس

ہر سوموٹو کے پیچھے کا مقصد مسئلے کی طرف توجہ دلانا ہوتی ہے،چیف جسٹس

ویب ڈیسک:ہر سو موٹو کے پیچھے وجہ ہے، جوڈیشل سسٹم کا کام صرف انصاف فراہم کرنا ہے، کہیں ناانصافی نہیں کی گئی، یقین دلاتا ہوں کسی ازخود نوٹس میں بدنیتی شامل نہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار

وکلاء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا ملک کی ترقی تعلیم کے بغیر نا ممکن ہے، ہسپتالوں کے دورے زندگیاں بچانے کیلئے ہیں، ہم کوئی یتیم اور محتاج نہیں کہ اگر کوئی حق کیلئے نہ اٹھے تو جوڈیشری بھی خاموش رہے۔ انہوں نے کہا بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، پاکستانی عوام کو جاننا ہوگا کہ انکے بنیادی حقوق کیا ہیں، صاف پانی اور ماحول کا تحفظ ناگزیر ہو گیا ہے، سندھ میں لوگوں کی صحت کو خدشات ہیں۔

متعلقہ خبریں