Daily Mashriq


الیکشن2018:الیکشن کمیشن کیجانب سےتمام امیدواروں کو سیکیورٹی دینے کا حکم

الیکشن2018:الیکشن کمیشن کیجانب سےتمام امیدواروں کو سیکیورٹی دینے کا حکم

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کےاحکامات چیف سیکرٹریز کو بھجوا دیئے۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں کہا ہے کہ امیدواروں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے، ملک بھر کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی کیمرے جلد لگائے جائیں، الیکشن کمیشن کے دفاتر، انتخابی عملہ کو بھی سکیورٹی دی جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران، اسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو سکیورٹی دی جائے، عام انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کے لئے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں