Daily Mashriq


جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،6دہشتگرد ہلاک، 2جوان شہید

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،6دہشتگرد ہلاک، 2جوان شہید

ویب ڈیسک:آپریشن رد الفساد کےتحت کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کیجانب سے  لدہ میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگردہلاک، 2جوانوں نے ملک پر جان قربان کر دی۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے  لدہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی ، آپریشن میں دیگر دہشتگردوں کیساتھ انتہائی مطلوب دہشتگرد ننکار بھی مارا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار عبدالرزاق اور حوالدار ممتاز حسین جام شہادت نوش کر گئے۔

دہشگردوں کے قبضے سے جدید مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں جن کے ذریعے وہ افغانستان کے صوبے پکتیا میں منصوبہ سازوں کیساتھ رابطے میں تھے۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں