Daily Mashriq

پاکستان اور قطر کا منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق

پاکستان اور قطر کا منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور قطر نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں میں فروغ پر ایم او یو سائن کرلیے۔

امیر قطر دو روزہ سرکاری دورے پرے پاکستان پہنچ گئے جہاں وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، مہمان ذی وقار نے وہاں پودا بھی لگایا، پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں کے دستے نے امیرقطر کو سلامی دی۔

 استقبال کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم عمران خان اور قطری وفد کی قیادت امیر قطر کررہے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل سمیت منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس انفارمیشن شیئرنگ کے تبادلے پر بھی ایم او یو سائن کیا گیا۔

پاک قطر مذاکرات کا اعلامیہ

دریں اثنا پاک قطر دو طرفہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق وفود کی ملاقات میں پاک قطر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سیاسی و اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارت، زراعت اور خوراک، ایل این جی اور ایل پی جی کے شعبوں سمیت تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں