Daily Mashriq

ماضی میں قطر سے تعلقات میں قوم کے بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی، فردوس عاشق

ماضی میں قطر سے تعلقات میں قوم کے بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی، فردوس عاشق

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی میں قطر کے ساتھ تعلقات میں قومی مفاد کے تحفظ کی بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے دورہ پاکستان سے متعلق وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امیر قطر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط اور فروغ دے گا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں دنیا کے لیے ایک پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ ماضی میں قطر کے ساتھ تعلقات میں قومی مفاد کے تحفظ کی بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی۔ دونوں ملکوں کے درمیان اب قریبی اور خوشگوار تعلقات مضبوط اور متحرک معاشی تعاون میں تبدیل ہوں گے۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں معاہدے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔

متعلقہ خبریں