Daily Mashriq

ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی،امریکی صدر

ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی،امریکی صدر

امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر نئی پابندیاں لگانے سے خبردار کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ امریکہ کل ایران پر اہم اضافی پابندیاں عائد کریگا۔

اس سے قبل اپنے مشیروں سے ملاقات کے بعد صدرٹرمپ نے وائٹ ہائوس کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیاروں کو ترک کرنے پر اتفاق کرے تو وہ ایران سے دوستی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فوجی حملے کو منسوخ کرنے کے اپنے فیصلے سے مطمئن ہیں کیونکہ وہ جنگی جنون نہیں رکھتے۔

متعلقہ خبریں