Daily Mashriq

تیس جون کے بعد خفیہ جائیدادیں رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، حماد اظہر

تیس جون کے بعد خفیہ جائیدادیں رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، حماد اظہر

ریونیو کے وزیر مملکت محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ رواں ماہ کی تیس تاریخ کے بعد خفیہ جائیدادادیں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے غیر رجسٹرڈ جائیدادوں کے اعدادوشمار اکٹھے کئے ہیں جو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائیٹ پر موجود ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ محصولات کی وصولی کیلئے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کی جائیگی جس سے قومی معیشت کے فروغ کی راہ ہموار ہوگی۔

متعلقہ خبریں