Daily Mashriq

کوہستان میں جیپ دریا میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

کوہستان میں جیپ دریا میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

مانسہرہ: کوہستان میں جیپ کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ 6 لاپتہ ہوگئے۔

 کوہستان میں غدر سے پلس جانے والی مسافر جیپ شلکن آباد کے قریب بے قابو ہوکر دریا میں جاگری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت جیپ میں 21 افراد سوار تھے، حادثے میں 14 افراد دریا میں جاگرے جن میں سے 8 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 6 بدستور لاپتہ ہیں۔ ریسکیو کئے گئے 7 افراد میں سے 3 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں