Daily Mashriq


مانچسٹر:کنسرٹ کے دوران ہال کے باہر دھماکے، 22افراد ہلاک درجنوں زخمی

مانچسٹر:کنسرٹ کے دوران ہال کے باہر دھماکے، 22افراد ہلاک درجنوں زخمی

ویب ڈیسک: مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران ہونے والے دو دھماکے  ہوئے جس کے نتیجے میں  22 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر ایرینا کے سٹی سینٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کا کانسرٹ جاری تھا کہ  اسی دوران زوردار دھماکے ہوئے۔

برطانوی پولیس   کے مطابق دھماکوں کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی پولیس کا کہناہے بیشتر افراد بھگدڑ کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

واقعے کے بعد  ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہےعلاقے کی فضائی نگرانی بھی  کی جا رہی ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایرینا دھماکا تھا۔ واقعہ کے بعد مانچسٹر کے وکٹوریہ ٹرین اسٹیشن کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں