Daily Mashriq


مانچسٹر واقعہ قابل مذمت ہے، دہشتگردی کےخاتمےکیلئےاجتماعی کوشوں کی ضرورت ہے،وزیراعظم

مانچسٹر واقعہ قابل مذمت ہے، دہشتگردی کےخاتمےکیلئےاجتماعی کوشوں کی ضرورت ہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک: مانچسٹر دھماکے کی شدید الفاظ میں   مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا  کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں برطانیہ کےساتھ کھڑا ہے۔

 وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا معصوم لوگوں پراس طرح کاحملہ قابل مذمت ہے پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہےان کا کہنا تھا کہ  پاکستان غم کی اس گھڑی میں برطانیہ کےساتھ کھڑا ہےدہشتگردی کےخاتمےکیلئےاجتماعی کوشوں کی ضرورت ہے.

صدرمملکت  ممنون حسین نےمانچسٹڑ میں دہشتگردی کی مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے مانچسٹردھماکے کی مذمت کی اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اورحکومت کے ساتھ ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مانچسٹر  دھماکے کی مذمت کی ،عمران خان نے مانچسٹر دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔   پیپلز پاٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی مانچسٹڑ دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ  برطانوی عوام کےدکھ میں برابرکےشریک ہیں،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  دہشتگردعناصرکونیست ونابودکرناپوری دنیاکی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں