امکان ہے نگران وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا جائے،خورشیدشاہ

امکان ہے نگران وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا جائے،خورشیدشاہ

ویب ڈیسک:: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا عندیہ دے دیا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا حکومت نگران وزیراعظم کے معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے، وزیراعظم کو ہمارے نام مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کے نام مسترد نہیں ہو سکتے بلکہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں پانچویں ملاقات بھی بے نتیجہ ختم ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملاقات 35 منٹ جاری رہی لیکن نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا ملاقات ہوگئی، گیم اب حکومت کے ہاتھ میں ہے۔

نگران وزیر اعظم کا نام اگر مجوزہ آئینی مدت کے اندر فائنل نہ ہو سکا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر 2، 2 نام بھیجیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی دیئے گیے 4 ناموں میں سے نگران وزیراعظم طے کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی بھی طے نہ کر سکی تو فیصلے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں