جمرود :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےبجلی گریڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا

جمرود :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےبجلی گریڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دورہ جمرودکے موقع پر 132کے بجلی گریڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جمرود گریڈ سٹیشن سے پورے خیبر ایجنسی کے عوام کو فائدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ قبائیلی عوام نے فورسز کے ہمراہ جانی و مالی قربانیاں دے کر یہاں پر امن قائم کیا جس پر ہمیں فخر ہے اس لیے اب امن قائم ہونے کے بعد یہاں پر ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کیے جبکہ میگا پراجیکٹ شروع کیے،فاٹا کے عوام کو اپیل وکیل اور دلیل کا حق دے کر قومی دھارے میں شامل کیا جبکہ فاٹا کو خیبرپختونخوا کے ساتھ مرج کرکے صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر ایجنسی کو گیس کی فراہمی کے لئے سروے کرکے فنڈز مختص کیا ہے تاہم الیکشن کمیشن کیجانب سے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی کے باعث نئی حکومت کا قیام ہوتے ہی تعمیراتی کام شروع کردیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ قبائیلی علاقوں کا انضمام مرحلہ وار ہوگا ،اس دوران ہر سال قبائیلی عوام کو 110 ارب روپے دیے جائیں گے جس سے علاقے کی پسماندگی کے کاتمے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں