نیب کا شوکت عزیز سمیت اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

نیب کا شوکت عزیز سمیت اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

ویب ڈیسک:قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور لیاقت جتوئی سمیت دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظور دے دی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شوکت عزیز اور لیاقت جتوئی پر الزام ہے کہ انہوں نے بشارت حسن بشیر کو غیر قانونی طور پر متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کا کنسلٹنٹ لگایا۔ اس سے قومی خزانے کو 2 کروڑ 16 لاکھ کا نقصان ہوا۔ وزیرِاعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی اور سابق ایم این اے ناصر شاہ کے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری ہو گی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سی ڈی اے افسران کے خلاف محکمہ جنگلات پنجاب کی اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کی تحقیقات کی منظوری دی۔ ای او بی آئی کی جانب سے 3.8 ارب کے حصص پنجاب بینک میں غیر قانونی طور پر خریدنے کی انکوائری ہو گی۔

متعلقہ خبریں