تحریک انصاف کی کارکن فوزیہ قصوری نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

تحریک انصاف کی کارکن فوزیہ قصوری نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کی سینئر کارکن فوزیہ قصوری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ فوزیہ قصوری نے عمران خان کو خط ارسال کر کے وجوہات سے آگاہ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفٰی دے دیا۔ فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔ فوزیہ قصوری کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ میرے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کوئی سرپرائز نہیں ہونا چاہیے، سیاسی کیرئیر بنانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں، 2013سے محسوس کیا کہ پارٹی تبدیلی کے خواہاں عوام کی نمائندہ نہیں رہی۔

متعلقہ خبریں