Daily Mashriq

عفان اور یمنیٰ عید ٹیلی فلم میں کاسٹ

عفان اور یمنیٰ عید ٹیلی فلم میں کاسٹ

پاکستانی اداکار عفان وحید اور اداکارہ یمنیٰ زیدی رواں سال عید الفطر کے موقع پر مداحوں کو اپنی عید ٹیلی فلم کے ساتھ محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عفان وحید کا کہنا تھا کہ 'اس فلم میں، میں جو کردار نبھارہا ہوں وہ نوجوان لڑکا خود کو بےحد پسند کرتا ہے، جس کی تربیت اس کی والدہ نے تنہا کی ہے، یمنیٰ کا کردار مجھ سے الگ ہے، اس کی تربیت اس کے والد نے تنہا کی ہوگی اور ان دونوں کے والدین چاہتے ہیں کہ یہ دونوں شادی کرلیں'۔

اداکار نے مزید بتایا کہ 'جس کے بعد ان دونوں کرداروں نے مل کر فیصلہ کیا کہ یہ اپنے والدین کے سامنے ایسا پیش کریں گے جیسے یہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تاکہ وہ ان کی شادی کے بارے میں باتیں کرنا کم کردیں، ٹیلی فلم کے آخر میں ناظرین کے لیے ایک سرپرائز بھی ہے تاہم اسے سمجھنے کے لیے انہیں شروع سے فلم دیکھنی ہوگی'۔

عفان وحید کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں اس ٹیلی فلم کا اسکرپٹ بےحد پسند آیا، اس کی رومانوی کامیڈی کہانی شائقین کو بھی پسند آئے گی۔

مزید پڑھیں: عفان وحید نے پہلی بار طلاق کے بارے میں سب کچھ بتادیا

اس ٹیلی فلم کے نام کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا، اس کی کہانی عدیل رضا نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات محسن طلعت دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں