Daily Mashriq

ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پرسعودی عرب کے مشکور ہیں، وزیراعظم

ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پرسعودی عرب کے مشکور ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے ملاقات کی۔ گورنر تبوک نے وزیراعظم کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے منتظر ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں، 31 مئی کو مکہ میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں شرکت کروں گا۔

متعلقہ خبریں