Daily Mashriq

وزیراعظم کی الیکشن میں کامیابی پر مودی کو مبارکباد

وزیراعظم کی الیکشن میں کامیابی پر مودی کو مبارکباد

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے انتخابات میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارک دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے ساتھ ملکر خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے  بھارت میں 542 نشستوں کے ایوان میں بی جے پی کی سربراہی میں سیاسی اتحاد کو 343 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں