Daily Mashriq

فاف ڈوپلیسی پر بال ٹیمپرنگ جرم ثابت ہونے کے باوجود کرکٹ کھیلنے کی اجازت ,

فاف ڈوپلیسی پر بال ٹیمپرنگ جرم ثابت ہونے کے باوجود کرکٹ کھیلنے کی اجازت ,

ڈیسک: ڈوپلیسی پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران گیند کے ساتھ چیھڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا گیا تھا اور ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا تھا کہ ڈوپلیسی ٹافی یا کسی میٹھی چیز سے لعاب بناکر گیند پر لگارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جنوبی افریقی کپتان پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا تاہم ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کی جانب سے فاف ڈوپلیسی پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈنکٹ کی شق 2.9.9 کے تحت بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا تاہم ڈوپلیسی نے جرم سے انکار کیا تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈوپلیسی پر جرمانے کا فیصلہ امپائرز کی جانب سے فراہم کیے جانے والے شواہد کی روشنی میں کیا گیا جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں بال ٹیمپرنگ ہوتے ہوئے دیکھی۔

متعلقہ خبریں