Daily Mashriq


چین میں ٹریفک حادثات ، 17 افراد ہلاک ،کئی زخمی ،

چین میں ٹریفک حادثات ، 17 افراد ہلاک ،کئی زخمی ،

ڈیسک: چین میں ٹریفک حادثات میں17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق  سخت سرد موسم کی وجہ سے چین کے ایک موٹر وے پر 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق  یہ حادثہ  خراب موسم، برف باری اور بارش کی وجہ سے پیش آیا۔

متعلقہ خبریں