Daily Mashriq


اسنیپ چیٹ او رفیس بک کے بعدانسٹاگرام میں بھی لائیو ویڈیو فیچر،

اسنیپ چیٹ او رفیس بک کے بعدانسٹاگرام میں بھی لائیو ویڈیو فیچر،

ڈیسک:اس وقت سوشل میڈیا میں ’’لائیو ویڈیو ‘‘ کا تصور بڑی تیزی سے مقبول ہورہا ہے جس کے تحت صارفین مختلف سوشل نیٹ ورکس پر اپنی براہِ راست ویڈیوز نشر کرسکتے ہیں۔

عام طور پر یہ ویڈیوز ایک مرتبہ آن لائن نشر (لائیو اسٹریم) ہوجانے کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہوجاتی ہیں جیسے کہ اسنیپ چیٹ وژول ڈائریز میں ہوتا ہے۔

انسٹاگرام بھی اسی کے نقشِ قدم پر چل رہا ہے کیونکہ اس کی لائیو ویڈیوز بھی نشر ہونے کے بعد ڈیلیٹ ہوجایا کریں گی اور کہیں محفوظ نہیں رہا کریں گی۔

اب تک سوشل میڈیا پر براہِ راست چلنے والی ویڈیو ریکارڈ کرنے اور بعد میں بھی دیکھنے کی سہولت صرف فیس بُک لائیو میں موجود ہے۔

انسٹاگرام میں لائیو ویڈیو اسٹریمنگ فیچر کی آزمائش آج سے شروع کی جارہی ہے جو آئندہ چند ماہ بعد اس کے تمام 50 کروڑ صارفین کےلئے دستیاب ہوگی۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام نے اپنی ایپ میں کچھ اور اضافے کئے ہیں جن کے تحت اب صارفین ایک منٹ تک دورانئے کی ویڈیو کلپس بھی یہاں شیئر کراسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں