Daily Mashriq


لندن میں ثبوت ڈھونڈنے نہیں بچوں سے ملنے گیا تھا، عمران خان

لندن میں ثبوت ڈھونڈنے نہیں بچوں سے ملنے گیا تھا، عمران خان

ڈیسک:بنی گالہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان  کا کہنا تھا کہ حامد خان میڈیا کے دباؤ پر کیس سے الگ ہوئے ہیں وہ تحریک انصاف کےساتھ 30 سال سے تھے اور رہیں گے تاہم پاناما پر اب 4 رکنی وکلا ٹیم کو کیس میں شامل کررہے جس کی قیادت نعیم بخاری کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ لندن میں ثبوت ڈھونڈنے نہیں بچوں سے ملنے گیا تھا، میری صرف بیٹوں سے ملاقات ہوئی اور ان کے پاس پاناما کیس کے شواہد نہیں۔

چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قطری شہزادے کے خط پر بہت سے سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں، نوازشریف کو3 تقریروں میں قطری شہزادہ یاد نہیں آیا، عدالت میں جواب دینے کا وقت آیا تو قطری شہزادہ چھلانگ مارکر آگیا۔ عمران خان نے کہا کہ یہ کوئی میرا ذاتی کیس نہیں ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی طاقتور کو عدالت نے نہیں پکڑا اس لیے جو لوگ احتساب سے ڈررہے ہیں وہ سب نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور احتساب سے بچنے کے لیے لوگ نوازشریف کی مدد کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں