ڈاکٹر عاصم بیرون ملک جانے کیلئے این او سی حاصل کریں گے،،،

ڈاکٹر عاصم بیرون ملک جانے کیلئے این او سی حاصل کریں گے،،،

ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو بیرون ملک جانے سے پہلے نیب کورٹ سے این او سی لینے کا حکم دے دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے کی سماعت ہوئی، کیس کے مرکزی ملزم ڈاکٹرعاصم کی جانب سے بیرون ملک علاج کے لئے جانے کے لئے درخواست دائر کی گئی۔ ملزم کے  وکیل نے  عدالت سے استدعا کی  کہ ڈاکٹرعاصم کو سرجری اور علاج کے لئے بیرون ملک جانا ہے جس کے لئے سپریم کورٹ نے انہیں اجازت دے دی ہے فاضل عدالت سے بھی گزارش ہے کہ ڈاکٹرعاصم کو 2 ماہ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ پہلے نیب کورٹ جائیں اور این او سی لیں اگر نیب کوٹ اجازت دیدے تو پھر یہاں درخواست جمع کرائیں۔

متعلقہ خبریں