Daily Mashriq

پاکستان میں چین کے سفیرنے سی پیک کے بارے میں امریکی بیان کومسترد کردیا

پاکستان میں چین کے سفیرنے سی پیک کے بارے میں امریکی بیان کومسترد کردیا

پاکستان میں چین کے سفیریائوژنگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں جنوبی ایشیاء کے امور کے لئے قائمقام امریکی معاون سیکرٹری ایلس ویلز کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات باہمی تعاون اورفائدے پر مبنی ہیں۔انہوں نے اسلا م آباد میں سی پیک میڈیا فورم کے پانچویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقتصادی راہداری کے تحت قائم کئے گئے بجلی گھروں کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بیان پر حیرت کااظہارکیا۔چینی سفیرنے سوال اٹھایاکہ دوہزارتیرہ میں جب چینی کمپنیاں پاکستان میں بجلی گھر قائم کررہی تھیں اس وقت امریکہ کہاں تھا اور اس نے پاکستان میں بجلی کی اشدضرورت کے باوجود بجلی کے پیداواری ہفتے میں سرمایہ کاری کیوں نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ چین کسی بھی سیاسی یاحکومتی تفریق کے بغیر ضرورت کی ہرگھڑی میں پاکستان کی مدد کے لئے ہمیشہ آگے آیاہے۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کوکوئی ضرور ت پیش آئی تو چین قرضوں کی بروقت ادائیگی کاتقاضا نہیں کرے گاجبکہ دوسری طرف مغربی ممالک کے زیرانتظام عالمی مالیاتی فنڈ قرضوں کی واپس ادائیگی کے شیڈول میں ہرگز نرمی اختیار نہیں کرتا۔

متعلقہ خبریں