Daily Mashriq

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ہندو توا نظریے کے تحت کئے جارہے ہیں:مسعود

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ہندو توا نظریے کے تحت کئے جارہے ہیں:مسعود

آزاد کشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے انقرہ میں ممتاز ترک پارلیمنٹرین علی SAHIN سے ملاقات کی ہے جو پاکستان ترکی کی پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سردارمسعود نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ہندو توا نظریے کے تحت کئے جارہے ہیں جس سے نہ صرف کشمیریوں بلکہ بھارت میں تمام مسلمانوں کیلئے خطرات لاحق ہیں ۔انہوں نے کشمیر کے نصب العین کی مکمل حمایت کرنے پر ترکہ قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ترک رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ وہ علاقائی فورم پرکشمیری عوام پرڈھائے جانے والے مظالم بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھیںگے۔

متعلقہ خبریں