Daily Mashriq

برسبین ٹیسٹ: کینگروز پہلی اننگز میں 580 رنز پر آؤٹ، پاکستان پر 340 رنز کی سبقت

برسبین ٹیسٹ: کینگروز پہلی اننگز میں 580 رنز پر آؤٹ، پاکستان پر 340 رنز کی سبقت

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 580 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 

 تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو ڈیوڈ وارنر 151 اور مارنس لبوشین 55 رنز پر وکٹ پر موجود تھے لیکن وارنر اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف تین رنز کے اضافے کے بعد ہی نسیم شاہ کا شکار بن گئے۔

اسٹیون اسمتھ بھی 4 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ میتھیو ویڈ نے 60 اور ٹریوس ہیڈ نے 24 رنز اسکور گئے، دونوں کھلاڑیوں کو حارث سہیل نے آؤٹ کیا۔

مارنس لبوشین نے بھی 185 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ ناتھن لیون 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شنواری اور حارث سہیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

متعلقہ خبریں