Daily Mashriq

پشاورراہزنوں،چوروںکا گڑھ بن گیا،دن دیہاڑے وارداتیں معمول بن گئیں

پشاورراہزنوں،چوروںکا گڑھ بن گیا،دن دیہاڑے وارداتیں معمول بن گئیں

پشاور(سپیشل رپورٹر) پشاور چوروں، ڈکیت اور راہزنی کے منظم گروہ کا گڑھ بن گیا ۔شہر میںدن دیہاڑے چوری، راہزنی اورگن پوائنٹ پر رقم چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا شہر کے مختلف علاقوں میں ایک ہی دن 5مختلف وارداتوں میں شہریوںکولاکھوںروپے نقدی،گاڑیوں'موٹر سائیکل' لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے محروم کر دیا گیاگزشتہ روز بھانہ ماڑی میں نامعلوم مسلح راہزنوںنے اسلحہ کی نوک پر شہری سے 20 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ارشد خان کے مطابق وہ کسی کام کے غرض سے دورہ روڈ حکیم آباد جارہا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم مسلح راہزنوں نے اسے یرغمال بناکر اس سے 20 ہزار روپے لوٹ لئے رنگ روڈ پر چوروںنے اسماعیل کے ہوٹل سے اڑھائی لاکھ روپے ، لیپ ٹاپ چوری کرلیا، حیات آباد میں نجی ہاسٹل کے طالب علم حارث معروف کے کمرے سے ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرلئے گئے، مچنی گیٹ پولیس کیمطابق حسن گھڑی میں نامعلوم کار لفٹروں نے ایئرفورس ملازم ابراہیم خان کو کیری ڈبہ ایل ای ڈی 9589 سے محروم کر دیا ہے۔ بھانہ ماڑی لالا رخ کالونی میں چار موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر ملک رحمت علی کو یرغمال بنا کرموبائل فون چھین لیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ خبریں