Daily Mashriq


سعودی صحافی جمال خشوگی کی باقیات مل گئیں، برطانوی میڈیا

سعودی صحافی جمال خشوگی کی باقیات مل گئیں، برطانوی میڈیا

ویب ڈیسک:سعودی صحافی جمال خشوگی کی باقیاتسعودی قونصل جنرل کے گھر کے لان سے مل گئیں،برطانوی میڈیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی روڈینا پارٹی کے رہنما داغو پیرینک نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے جسمانی اعضاء ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل جنرل کے گھر کے باغ میں واقعہ کنویں سے مل گئے ہیں۔

ایک دوسری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمال خشوگی کے جسم کے اعضاء سعودی قونصلر جنرل کے گھر سے ملے ہیں۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمال خشوگی کے جسم کو کاٹا گیا ہے اور ان کا چہرہ مسخ کیا گیا ہے۔

رک صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خشوگی کے قتل کا اعتراف کرچکا ہے، الزام ایجنسیوں پر لگانے سے مطمئن نہیں۔

قبل ازیں ترک صدر طیب اردوان نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے حوالے سے تمام حقائق کو منظر عام پر لایا جائیگا۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے پہلے جمال خشوگی کے قتل کی تردید کی گئی لیکن اب سعودی بھی مان گئے ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ خشوگی کے قتل کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل کرنے والوں کے خلاف کارروائی پر ہی دنیا مطمئن ہو ں گے،ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کو بھی اس قتل کے مںصوبہ سازوں کے نام ظاہر کرنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی 2 اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں لاپتہ ہوگئے تھے۔ سعودی عرب نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے 15 روز بعد صحافی کی قونصل خانے میں ہاتھاپائی کے دوران ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

متعلقہ خبریں