Daily Mashriq


وزیراعظم کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی وزراء سے ملاقات کی۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، مشیرتجارت عبدالرزاق داوٴد، وزیر مملکت ہارون شریف اور سفیر خان ہشام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں رہنماوٴں کیجانب سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیاگیا، وزیراعظم اور شاہ سلمان کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ خبریں