Daily Mashriq


آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان،ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، شعیب ملک ڈراپ

آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان،ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، شعیب ملک ڈراپ

ویب ڈیسک: یو اے ای میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کل سےشروع ہوگی، قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف  2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 26 اکتوبر اور دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کاآخری میچ 28 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پہلے ٹی 20 میں قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، فخر زمان، بابر اعظم، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

ٹی 20 سیریز کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دونوں سیریز بہت اہم ہیں، آسٹریلیا کی ٹیم بھی بہت مضبوط ہے لیکن ہم اپنی ٹاپ پوزیشن کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک پہلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پی سی بی کھلاڑیوں کو سمجھاتا ہے کہ غیر ضروری عناصر سے دور رہیں جس کے بعد اب کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اگرکوئی ایسی چیز دیکھیں تو فوری مطلع کریں۔

 آسٹریلوی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان ٹاپ ٹیم ہے اور گزشتہ تین سال سے اچھی فارم میں ہے۔

متعلقہ خبریں