Daily Mashriq


سعودی عرب کا پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:سعودی عرب نے معاشی بحران سے دوچار پاکستان کی مدد کے لیے 3ارب ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کر لیا،تین سال میں 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل دینے کا بھی اعلان۔

وزیر اعظم  عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام سے ملاقاتوں کے حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو 9 ارب ڈالرکا تیل ادھار دینے کے لیے رضامند ہوگیا ہے، ادھار تیل کی سہولت 3 سال کے لیے ہوگی اور 3 سال بعد ادھار تیل کی سہولت میں توسیع ہوسکے گی جب کہ سعودی عرب تین ارب ڈالرز پاکستان کے پاس ایک سال کے لیے بیلنس آف پے منٹ کے طور ڈیپازٹ بھی رکھے گا۔

 اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان پاکستانی ورکرز کے لیے ویزا فیس کم کرنے پر بھی متفق ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں