Daily Mashriq

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے جس کے بعد وہ نیویارک جائیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکی ہم منصب مائک پومپیو سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا کے دورے کے دوران شاہ محمود قریشی کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ وزیر خارجہ پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں تاجروں اور صحافیوں سے خطاب بھی کریں گے۔

 واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو نیویارک میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بھی ملاقات کرنا تھی تاہم بھارت نے یہ ملاقات منسوخ کردی ہے۔

متعلقہ خبریں