Daily Mashriq

سنیل شیٹی کی تین سال بعد انڈسٹری میں دبنگ واپسی

سنیل شیٹی کی تین سال بعد انڈسٹری میں دبنگ واپسی

ویب ڈیسک: ایکشن ہیرو سنیل شیٹی تین سال بعد اسکرین  پر  ایک بار پھر  جلوہ گر ہونگے۔

فلم دھڑکن  سے شہرت پانے والے سنیل شیٹی کا شماربالی ووڈ کے ایکشن ہیروز  میں ہوتا ہے سنیل شیٹی نے  فلم دھڑکن کے علاوہ کئی فلموں میں کام کیا ۔لیکن 2014 میں سوریا کانتھ راٹھور کی ہدایت کاری میں ببنے والی فلم ''دیسی کٹے'' کے بعد سنیل شیٹی  اسکرین سے غائب رہا  

لیکن اب سنیل نے ٹی وی پر آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سنیل شیٹی ایک ٹی وی شو ’انڈیا ز اصلی چیمپئین ،ہے دم تو ‘ کریں گے۔اوراس حوالے سے  اور اس شو کے لیے آئی ان کی نئی تصویروں نے سب کو دیوانہ بنا دیا ہے۔55سال کی عمر میں بھی اداکار ان تصاویر میں ہالی ووڈ کے کسی کردار سے کم نظر نہیں آرہے۔

فن و فنکار