Daily Mashriq


پاکستان کا سمندر سے سمندر اور زمین پر ہدف بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا سمندر سے سمندر اور زمین پر ہدف بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا، پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل کو مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے،  یہ میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا یہ تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد اور پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان کے مطابق  پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پی این ایس معاون سے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا، اور میزائل سسٹم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے انجینئرز اور ریسرچرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہاراطمینان کیا۔

متعلقہ خبریں