Daily Mashriq

ممبئی میں 120 کروڑ روپے نہ دینے پر وانکھیڈے اسٹیڈیم کو خالی کرنے کی دھمکی

ممبئی میں 120 کروڑ روپے نہ دینے پر وانکھیڈے اسٹیڈیم کو خالی کرنے کی دھمکی

ممبئی: مہاراشٹرا حکومت نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کو 120 کروڑ روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر وانکھیڈے اسٹیڈیم خالی کرنے کی دھمکی دے دی۔

مہاراشٹرا حکومت نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کو وارننگ دی ہے کہ وہ 120 کروڑ روپے کے واجبات ادا کرے یا پھر وانکھیڈے اسٹیڈیم کو خالی کردے۔ ممبئی سٹی کے کولکٹر شیواجی جونڈھلے نے ایم سی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ دستاویزات کے ساتھ 3 مئی کو سماعت کیلیے پیش ہونے کو کہا ہے۔

یاد رہے کہ تقریباً 53 ہزار اسکوائر گز پر مشتمل اس جگہ کی لیز 50 برس کیلیے حاصل کی گئی تھی جو گذشتہ برس فروری میں ختم ہوچکی ہے۔ اس کی تجدید سے قبل مہاراشٹرا حکومت بقایاجات کی مد میں 120 کروڑ روپے طلب کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں