عمران کا بلا 2018ء میں ٹوٹ جائے گا: امیر مقام

عمران کا بلا 2018ء میں ٹوٹ جائے گا: امیر مقام

ڈیسک: سوات میں اپنے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ،،

عمران خان کا بلا 2018ء میں   ٹوٹ جائے گا۔

سوات کے علاقے بلوگرام میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کر لی ہے ۔

اور پرویز خٹک نے کرپشن کی انتہا کردی ہے۔

انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا  میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔

عمران خان نے صوبے میں ڈاکو بٹھا دیے ہیں۔

غلط پالیسیوں کے باعث عمران خان کو ہر محاذ پر شکست ہو ئی ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کے عوام کو  استعمال کیا ہے۔

دھرنو کے علاوہ عمران خان نے کچھ نہیں کیا ۔

امیر مقام  نے مز ید کہا کہ  مسلم لیگ  ن واحد جماعت ہے، جو پاکستان کی ترقی چاہتا ہے۔ 

اس سے پہلے انجینئر امیر مقام نے مردان سے سوات تک 102 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھانے کے کام کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں