Daily Mashriq


نواز شریف نے وفاق اور شہباز شریف نےصوبے میں اپنا سسٹم بنایاہوا ہے،عمران خان

نواز شریف نے وفاق اور شہباز شریف نےصوبے میں اپنا سسٹم بنایاہوا ہے،عمران خان

ویب ڈیسک:سرکاری امور میں کرپشن کو بچانے کے لیے نواز شریف نے وفاقی اداروں جبکہ شہباز شریف نے صوبوں میں اپنا سسٹم بنایا ہوا ہے جس میں احد چیمہ کی گرفتاری تازہ مثال ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ ملک کے سارے ادارے مفلوج ہیں۔ عدالت نے ان لوگوں کے لئے مافیا کا لفظ ایسے ہی استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے لوگوں کو اداروں میں بٹھایا ہوا ہے، نواز شریف نے نے وفاق اور شہباز شریف ے اپنے بندے صوبے میں لگائے ہوئے ہیں، احد چیمہ تو سب سے اوپر ہیں ، اس کے علاوہ بھی کئی لوگ لگائے گئے ہیں،منی لانڈرنگ کیلئے سعید احمد کو نیشنل بینک کا سربراہ بنایا گیاہے، آئی بی میں آفتاب سلطان کو تیسری بار توسیع دی گئی، ظفر حجازی کو ایس ای سی پی کا سربراہ بنایا ، انہوں نے نیب میں بھی اپنا آدمی لگایا تھا۔

کپتان نے کہا کہ احد چیمہ شہبازشریف کا فرنٹ مین ہے، احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے، احد چیمہ کی گرفتاری پر شہباز شریف کواپنی کرپشن کھلنے کا خوف ہے،اسی لیے وہ دوسرے بیوروکریٹس کو آگے کررہے ہیں، ایک کے خلاف تفتیش شروع ہوئی تو سب کو تکلیف شروع ہو گئی، نیب نے کارروائی کر کے احد چیمہ کو گرفتار کیا تو لاہور میں انہیں چھڑوانے کے لئے بینر لگ گئے۔نیب جب کسی سیاست یا بیوروکریٹ پر ہاتھ ڈالے توملک خطرے میں آجاتا ہے۔

 چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے 9 سال میں 9 ہزار ارب روپے خرچ کئے اور یہ رقم انہوں نے بیوروکریٹس اور اپنے بیٹوں کے ذریعے استعمال کی، میگا منصوبے پیسہ بنانے کے لیے بنائے جاتے ہیں، 200 ارب روپے کے اورنج لائن ٹرین منصوبہ کا معاہدہ چھپایا گیا، لاہور میٹرو میں قومی خزانے کو 250 کروڑ کا نقصان ہوا ہے، ملتان میں 30 ارب روپے لاگت کا میٹرو منصوبہ بنا دیا جس میں بسیں خالی چلتی ہیں۔

عمران خان نے کہا شہباز شریف کی چوری تو چین نے پکڑی، چینی حکام نے پاکستان آ کر تحقیق کی تو پتہ چلا کیپٹل انجینئرنگ پاکستان ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہی نہیں تھی،کیپٹل انجینئرنگ کے چار شیئر ہولڈر زہیں جس کو شریف خاندان ہولڈ کرتا ہے، شہباز شریف کو 2 ارب روپے جاچکے تھے اور ابھی مزید سوا ارب روپے آنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 3 دفعہ وزیر اعظم بننے والے کے بچے کہتے ہیں وہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں، قوم اب رونا دھونا اور ڈرامے برداشت نہیں کرے گی، نیب ان اکاؤنٹس کی تحقیقات کریں ہم تفصیل فراہم کریں گے، پوری قوم نیب کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں