Daily Mashriq


میمو کیس؛ حسین حقانی کو واپس لانے کیلئے ایف آئی اے کا انٹرپول سے رابطہ

میمو کیس؛ حسین حقانی کو واپس لانے کیلئے ایف آئی اے کا انٹرپول سے رابطہ

ویب ڈیسک: امریکا میں مقیم پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو وطن واپس لانے کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے سابق سفیر کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول ہیڈکوارٹر کو خط لکھ دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق سفیر حسین حقانی پاکستان میں عدالت کو مطلوب ہیں، لہٰذا انہیں گرفتار کرکے پاکستان لانے کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں۔

خیال رہے کہ 15 فروری کو سپریم کورٹ میں میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت کے دوران عدالت نے سابق سفیر حسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اس سے قبل کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے میمو گیٹ اسکینڈل میں سیکریٹری داخلہ اور خارجہ اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو حسین حقانی کو وطن واپس لانے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کا کہا تھا۔

متعلقہ خبریں