Daily Mashriq


پی ایس ایل تھری:پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

پی ایس ایل تھری:پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

ویب ڈیسک:پی ایس ایل تھری ایونٹ کے تیسرے روز پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی نے اسلام آبادیونائیٹڈ کو177 رنز کا ہدف دیا،پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے،جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو ہدف کے تعاقب کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی پہلی وکٹ صرف 15 کے مجموعی سکور پر گر گئی جس کے بعد یکے بعد دیگرے اسلام آباد یونائیٹڈ کی وکٹیں گرتی گئیں اور صرف 50کے مجموعی سکور پر ہی اس کی 6وکٹیں گر گئیں،بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں بھی صرف فہیم اشرف نے پشاور زلمی کی بالنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور54رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے،اسلام آباد یانائیٹڈ کی ٹیم  مقررہ اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 142رنز بنا سکی، پشاور زلمی نے 34رنز سے میچ میں کامیابی حاصل کی.

پشاورزلمی کیجانب سے عمید آصف نے 4اور ابتسام شیخ نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ وہاب ریاض اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں