Daily Mashriq


جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی دور کرناحکومت کی ترجیح ہے،وزیر اعظم

جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی دور کرناحکومت کی ترجیح ہے،وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی دور کرنا اور علاقے کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعظم ۔۔۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 218 سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاستدان ملک ظفر راں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کےموقع پربنی گالہ اسلام آباد میں اظہارخیال کررہےتھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پرموجودتھے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانےاوران کی ضرورتوں کے مطابق ترقیاتی عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔وزیر اعظم سے گفتگو میں ملک ظفر راں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کی جانب سے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیے جانے کی پالیسی نے پسماندگی ، غربت اور محرویوں کو جنم دیا۔ جنوبی پنجاب کے عوام تحریک انصاف کو نجات دہندہ کے طور پر دیکھتے ہیں جس نے ملکی سیاست پر دو پارٹیوں کے تسلط کو ختم کرکے نئی سوچ دی ہے۔رکن پنجاب اسمبلی ملک ظفر راں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور وژن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ملک ظفر راں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی منشور کو عملی جامہ پہنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں