Daily Mashriq

مضبوط اور فعال بار ایسوسی ایشنز کا قانون کی حکمرانی یقینی بنانے میں اہم کردار ہے:وزیراعظم

مضبوط اور فعال بار ایسوسی ایشنز کا قانون کی حکمرانی یقینی بنانے میں اہم کردار ہے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مضبوط اور فعال بار ایسوسی ایشنز کا قانون کی حکمرانی یقینی بنانے میں اہم کردار ہے ۔

 انہوں نے ملک بھر کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز کے نئے منتخب ارکان کےلئے تہنیتی پیغام میں کہا کہ اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ میں بارز اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

  وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ بارز کی نئی قیادت انصاف کا نظام مزید مضبوط بنانے میں اپناکردار ادا کرے گی اور اصلاحاتی ایجنڈا آگے بڑھانے کےلئے حکومت کے شانہ بشانہ کام کرے گی۔

متعلقہ خبریں