Daily Mashriq


پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیتا ہے:فواد چوہدری

پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیتا ہے:فواد چوہدری

اطلاعات و نشریات کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور متنازع معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیتا ہے ۔

 انہوں نے مردان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی دھمکیوں پر عالمی برادری کے سامنے پاکستان کاا صولی موقف پیش کیا ہے ۔

  فواد چوہدری نے کہا کہ جنگ شروع کرنا تو بہت آسان ہے لیکن اسے بند کرانا بہت مشکل ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ پاکستان امن برقرار رکھنے کےلئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے ۔

متعلقہ خبریں