Daily Mashriq


حکومت نے قبائلی علاقوں کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا جامع منصوبہ بنایا ہے، محمود خان

حکومت نے قبائلی علاقوں کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا جامع منصوبہ بنایا ہے، محمود خان

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت نے قبائلی علاقوں کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا جامع منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز پشاور میں ضم کئے گئے اضلاع کے بارے میں وزیراعلی کے مشیر اجمل وزیر کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران کہی۔

وزیراعلی نے کہا کہ قبائلی علاقے معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن رہے ہیں جس سے قبائلی اضلاع میں معاشی استحکام آئیگا۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ پر مبنی اچھے نظم ونسق کے ذریعے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوںگے۔

محمود خان نے کہا کہ وہ علاقے کیلئے تھری جی اور فورجی انٹرنیٹ سروس کے آغاز سمیت مواصلات کے شعبے میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کے لئے جلد وزیرستان کا دورہ کرینگے۔

متعلقہ خبریں